ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 2024کے نتائج بی جے پی کو حیران کر کے رکھ دیں گے راہل گاندھی کو یقین

2024کے نتائج بی جے پی کو حیران کر کے رکھ دیں گے راہل گاندھی کو یقین

Mon, 25 Sep 2023 10:30:56    S.O. News Service

نئی دہلی، 25/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے سابق صد راہل گاندھی نے2024کے پارلیمانی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو جن کلیدی مسائل کا سامنا ہے ان میں   مالی نا برابری، دولت کا چند مخصوص ہاتھوں  میں  ارتکاز،نچلی ذاتوں   کے ساتھ نامناسب برتاؤ، بے روزگاری اور مہنگائی اہم ہیں ۔ ان کے مطابق’’چونکہ بی جےپی ان کا سامنا نہیں  کرسکتی اس لئےکبھی بدھوڑی سے بیان دلا دیا جاتا ہے تو کبھی ون نیشن ون الیکشن کا شوشہ چھوڑا جاتاہے، یہ سب دھیان بھٹکانے کی کوششیں  ہیں ، اپوزیشن متحد ہے، ہم 60 فیصد ہیں ، 2024میں   بی جےپی کو حیران ہونا پڑےگا۔ 

راہل گاندھی کے مطابق کانگریس یہ سمجھ چکی ہے کہ بی جےپی کی حکمت عملی دھیان بھٹکانے اور اپوزیشن کو انتخابی بیانیہ طے نہ کرنے دینا ہے۔ نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اب ہماری توجہ الیکشن میں  اپنے بیانیہ پر مستحکم رہنے کی ہوتی ہے۔ ان کے مطابق’’ہم نے کرناٹک میں  ریاست کیلئے واضح نظریہ پیش کیا۔ عوام کو بتایا کہ یہ سوشل سیکوریٹی پروگرام ہے جو ہم آپ کیلئے نافذ کریں گے اور اس کےبعد ہم نے انتخابی بیانیہ پر کنٹرول قائم رکھا۔‘‘ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ راجستھان، مدھیہ پردیش ،چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں  بھی کانگریس ہی انتخابی بیانیہ طے اور کنٹرول کر رہی ہے۔

 راہل گاندھی نے پورے ملک میں  ذات پر مبنی سروے پر زور دیا اور کہا کہ بی جےپی اس سے بچنے کی کوشش کررہی ہے،اس لئے عوام کا دھیان بھٹکانے کی کوششیں   ہور ہی ہیں ۔ انہوں   نے کہا کہ ’’بدھوڑی اور نشی کانت دوبے کی شکل میں  آپ جو کچھ دیکھ رہے ہیں  وہ ذات پر مبنی سروے کے مطالبے سے ملک کے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ‘‘


Share: